پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور درمیانی راستہ نکالنے کے حوالے سےتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی آج لاہور میں سپریم کورٹ بارکےعہدیداروں سےملاقات کریں گے،، اس کے علاوہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی بھی بارکے عہدیداروں سےالگ الگ ملاقات کریں گے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 اپریل 2016 11:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحریک انٓصاف اور حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ بار سے تعاون کی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے بار کی کابینہ سے مشاور ت کے بعد اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مشاورت کے لئے باضابطہ دعوت دے رکھی ہے، حکومتی اور تحریک انصاف کا وفد سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سے آج لاہور میں الگ الگ ملاقات کر ے گا، سپریم کورٹ بار کی جانب سے حکومتی وفد کو گیارہ بجے اور تحریک انصاف کے وفد کو ایک بجے ملاقات کا وقت دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔