رینجرز نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں چھاپہ مار کر5 افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) رینجرز نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں چھاپہ مار کے5 افراد کو حراست میں لے لیا، زیرحراست افراد کا تعلق اکاونٹس ڈپارٹمنٹ سے ہے،ذرائع کے مطابق رینجرز نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک کے ملازمین کے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات پرکارروائی کی اورچھاپہ مار کر شعبہ اکاونٹس سے5افرادکوحراست میں لے لیا،کارروائی میں حصہ لینے کیلئے رینجرز کی بھاری نفری ایڈمن بلاک پہنچی اور بلاک کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ، رینجرز ذرائع کے مطابق ملازمین سے تفتیش کے بعد جرائم میں ملو ث لائبریرین شانی محمودحسین،ریحان،ذوہیب ،ذیشان امین اورنویدصدیقی کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص نوید صدیقی متحدہ قومی موومنٹ کے اسٹو ڈنٹ ونگ کا انچارج بھی رہ چکا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل بھی اسے حراست میں لیا گیا تھا اور چند روز بعد رہا کردیا تھا ۔رینجرز نے زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :