وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیلی کام کا اجلاس، ٹیلی کام کے شعبہ بالخصوص فریکوینسی، سپیکٹرم کی مانگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ٹیلی کام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ٹیلی کام کے شعبہ بالخصوص فریکوینسی، سپیکٹرم کی مانگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے اجلاس کو سپیکٹرم کی ڈیمانڈ اور سپیکٹرم آکشن سے متعلق پیشرفت بارے بتایا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ 850 میگاہرٹز فریکوینسی کی آکشن 1800 میگاہرٹز سے پہلے کردی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تمام عمل مکمل شفافیت کے ساتھ تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں طے پایا کہ انڈسٹری کیلئے سپیکٹرم کی مناسب رقم کی دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ پاکستانی صارفین کیلئے انٹرنیشنل کوالٹی ڈیٹا سروسز کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ، سپیکرٹر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :