وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے مالی معاوضوں کا اعلان کردیا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے مالی معاوضوں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر نقصان زدہ مکانات کے مالکان کو دو لاکھ پچاس ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :