پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پرویز خٹک
موجودہ صوبائی حکومت نے اڑھائی سال کے مختصر عرصے میں نظام کی تبدیلی کیلئے ریکارڈ اصلاحاتی اقدامات اُٹھائے ہیں تاکہ غریب عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے ، انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب
جمعہ 15 اپریل 2016 22:47
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اڑھائی سال کے مختصر عرصے میں نظام کی تبدیلی کیلئے ریکارڈ اصلاحاتی اقدامات اُٹھائے ہیں تاکہ غریب عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈاک بنگلہ نوشہرہ کینٹ میں انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک اور دیگر ضلعی و تحصیل ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی نو منتخب کابینہ سے باضابطہ حلف لیا۔(جاری ہے)
نومنتخب کابینہ کے اراکین میں صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری سردار علی زرگر، سینئر نائب صدر ارشد خان، نائب صدر قاضی مسعود الحق و غیرہ شامل تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تقریب سے اپنے خطاب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ منتخب کابینہ تاجربرادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ذاتی مفادات نہیں بلکہ وسیع تر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اڑھائی سالہ جدوجہد عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو صوبائی اداروں کی حالت بہت خستہ تھی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اداروں کو قانون کے تابع اور عوامی خدمت کے قابل بنانے کیلئے اصلاحاتی اقدامات اُٹھا ئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تعلیم، صحت، تھانوں اور پٹوار خانوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ عوام کو انصاف اور حق مل سکے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اداروں کی اصلاح کیلئے مزید کوششیں جاری ہیں تاہم اس ضمن میں صرف حکومتی کوششیں کافی نہیں بلکہ عوام کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں اداروں پر نظررکھیں اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری اداکریں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی اوراصلاحاتی اقدامات کا ماضی سے موازنہ کرکے تبدیلی کو ہی سمجھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام تر چیلنجز اور رکاوٹوں کے باوجود تمام شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور سرکاری وسائل کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب کی روک تھام کیلئے اربوں روپوں کی لاگت سے کام جاری ہے انہوں نے اس موقع پر تاجر برادری کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی میاں جمشید الدین ، صدر انجمن تاجران خالد خان اور جنرل سیکرٹری سردار علی زرگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور عوامی مفاد میں اُٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.