وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کی تاریخ مقرر نہیں کی

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بنکوں کی جانب سے حج فارمز کی وصولی کا عمل شروع ہونے کے بعد کیا جائیگا،ترجمان

جمعہ 15 اپریل 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے ابھی تک حج فارم کی قرعہ اندازی کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ،قرعہ اندازی کی تاریخ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بنکوں کی جانب سے حج فارمز کی وصولی کا عمل شروع ہونے کے بعد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نور زمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزارت نے ابھی تک سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کیلئے تاریخ مقرر نہیں کی ہے کیونکہ ابھی تک شیڈول بنکوں کی جانب سے حج فارمز کا باقاعدہ اغاز نہیں کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق بنکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی باقاعدہ وصولی کا آغاز وزارت کی جانب سے حج پالیسی کے اعلان کے بعد کیا جائے گاحج پالیسی کا اعلان سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد ہوگا جس کیلئے وزارت مذہبی امور نے تیاری مکمل کی ہوئی ہے ۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :