Live Updates

اچکن پہن کر قومی ترانہ بجا لیتے تو عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب پورا ہو سکتا تھا، شائستہ پرویز

ریاستی اداروں پر اعتماد ہونا چاہیے، اگر ادارے تحقیقات نہیں کر سکتے تو پھر کیا ان کو بند کر دیا جائے ،ممبر قومی اسمبلی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:39

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر نیشنل اسمبلی شائستہ پرویز نے کہا ہے کہ اچکن پہن کر قومی ترانہ بجا لیتے تو عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب پورا ہو سکتا تھا ورنہ ان کے وزیر اعظم بننے کی کہیں کوئی امید دکھائی نہیں دیتی ریاستی اداروں پر اعتماد ہونا چاہیے اگر یہ ادارے تحقیقات نہیں کر سکتے تو پھر کیا ان کو بند کر دیا جائے تحقیقات کے لیے کیا فرشتے بلائے جائیں وہ نہیں آئیں گے تحریک انصاف والوں کو تو وجہیہ الدین پر اعتماد بھی اسی صورت میں تھا کہ وہ ان کے حق کی بات کرتے رہتے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا اس موقعہ پر انھوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو سازشیں بند کر نی ہونگی کیونکہ کنٹینر پر چڑھ کر شور مچانا آسان ہے عوام کو کچھ ڈلیو ر کر نا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں اگر یہ کچھ کر سکتے تو آج خیبر پختون خوا کے یہ حالات نہ ہو تے پوری قوم جانتی ہے کہ ہم نے ڈلیور کیا ہے اسی لیے قوم نے ہم پر اعتماد کیا ہے جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مسائل کا انبار تھا مگر آج حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں انتہائی کمی واقع ہو چکی ہے دھشت گردی کے واقعات میں بھی انتہائی کمی واقع ہو چکی ہے کراچی میں امن قائم کیا ہے دیگر مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات