ضلع رحیم یار خان کی پولیس لائن اور ایس ڈی پی او آفسز میں شہداء آپریشن ضرب آہن کے لئے قرآن خوانی اور دعا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:21

رحیم یار خان ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان کی پولیس لائن اور ایس ڈی پی او آفسسز میں شہداء آپریشن ضرب آہن کے لئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس لائن میں منعقدہ قرآن خوانی میں جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن چوہدری اظہر اقبال ، انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال ، ڈی او پولیس لائن حافظ مدثر احمد سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور آخر میں خطیب مسجد پولیس لائن حافظ خدا بخش نے دعا کروائی جس میں ملک و قوم کی سلامتی ، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ضرب آہن کے شہداء کی بلندی درجات اور کامیابی کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :