ساہیوال،سیشن کورٹ کے کلر ک اور وکیل کی کلر ک نے عشق میں ناکامی پر اجتماعی خود کشی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کے کلرک محمد علی اور ایک وکیل کی کلرک مس الفا ء نے عشق میں ناکامی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق سیشن جج کے ریڈر فریاد کا بیٹا محمد علی جو کہ سیشن کورٹ میں کلرک ہے اور ایک وکیل کی کلر ک مس الفاء آپس میں عشق کرتے تھے کہ جس پر مس الفاء پر دباؤ ڈالنے کی خاطر سیشن جج نے انہیں دھمکایا اور احاطہ عدالت میں دونوں کی ملاقاتوں پر پابندی لگا دی لیکن دونوں نے آج اکھٹے ایک مقامی جج کے کلرکوں کے دفتر میں اکھٹے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لی جس سے دونوں کی حالت تشویش ناک ہو گئی دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال پہنچایا گیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا ْ۔

پولیس سول لائن نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :