سیالکوٹ میڈیکل کالج میں پوزیشن ہولڈرطلبہ میں تقریب تقسیم انعامات

جمعہ 15 اپریل 2016 22:18

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سیالکوٹ میڈیکل کالج میں پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب کا انعقاہوا۔اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر یو نیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم ،ڈائریکٹر کالج ڈاکٹر عمران بٹ، پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد صابر، ڈاکٹر ریحان قریشی، ڈاکٹر امتیاز احمد تبسم کے علاوہ طلبہ وطالبات اور والدین موجود بھی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو نیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ طب انتہائی مقدس اور محترم پیشہ ہے جس سے وابستہ افراد پر معاشرے میں سسکتی ہوئی انسانیت کو سہارا دینے کی اہم ترین زمہ داری عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کامیاب ہونے والے طالبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ایک عبادات سمجھ کر ان سے عہدہ براہ ہونے کی کوشش کریں اور دکھی انسانیت کی تکالیف میں کمی لانے کے لئے اپنا بھرپور کردار بھرپور طریقہ سے نبھائیں۔

بعدازاں انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم نے میڈیکل کالج میں پو دا لگا یا۔