جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام 23اپریل کو جلسہ عشق مصطفی ﷺ کے انعقاد کو آخری شکل دے دی گئی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام 23اپریل کو جلسہ عشق مصطفی ﷺ کے انعقاد کو آخری شکل دے دی گئی جلسے کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ۔سٹیج کمیٹی ، میڈیا کمیٹی ، جلسہ گا ہ کمیٹی ، ساؤنڈ کمیٹی اور جلسے کی دوسرے ذمہ داروں کا تعین کردیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان سید جماعت علی شاہ کے مطابق جلسے میں پورے ضلعے سے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور مختلف وارڈز ، زون سے چھوٹے ،بڑے جلوس جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

جلسے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق ، صوبائی امیر مشتا ق احمد خان ،ضلعی امیر صابرحسین اعوان اور دیگر مرکزی وصوبائی خطاب کریں گے۔ جلسہ شام چھ بجے مغرب کو شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جلسے کی تیاری کے حوالے سے مختلف زون اور وارڈز میں کارنرمیٹنگ ، اجتماعات اور دوسری سرگرمیاں جاری ہے اور عوام کو اس جلسے میں جوق درجوق شامل کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین شروع ہے جوکہ ہینڈبلز اور دوسری مواد کے ذریعے عوام کو شریک کرنے کے لیے کارکنان ، ارکان وذمہ داران دن رات محنت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :