کراچی کی مقامی عدالت نے اقدام قتل، پولیس مقابلے اوراسلحہ ایکٹ میں ایم کیوایم کے چارکارکنوں پرفردجرم عائد کردی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے چار کارکنوں پرفرد جرم عائد کردی۔ ملزمان میں بلال عرف بوبی،راحیل، ریاض عرف کنگن، اور شیرازشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان پراقدام قتل،پولیس مقابلے اوراسلحہ ایکٹ میں فردجرم عائد کی گئی۔ ملزمان کوبلدیہ ٹاوٴن پولیس نے اکتوبردوہزارپندرہ میں گرفتارکیا تھا۔ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا جس پر عدالت نے گواہان کوچھبیس اپریل کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔