پاکستان اوربرطانیہ کے مابین قریبی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزیدبہتری آرہی ہے،گورنرسندھ

جمعہ 15 اپریل 2016 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کہاہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے مابین قریبی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزیدبہتری آرہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی90ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا برطانیہ کے ہاکمشنرتھامس ڈریواورڈپٹی کمشنرجان ٹکٹوبھی اس موقع پر موجودتھے انہوں نے کہاکہ پاک برطانیہ دوستی باہمی مفاہمت پر مبنی ہے انہوں نے دونوں حکومتوں کے مابین بڑھتے ہو ئے تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان اوربرطانیہ کے عوام کے درمیان بھی رابطوں میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ برطانوی سرمایہ کاروں نے ابتداء سے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے اور اس وقت100کے قریب برطانوی کمپنیاں براہ راست عملی طورپرمختلف قسم کے کاروبارمیں مصروف ہیں جبکہ دیگرسینکڑوں برطانوی کمپنیاں باالواسطہ طورپریہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھارہی ہیں انہوں نے کہاکہ آپریشن کے بعدکراچی میں سرمایہ کاری کیلئے نہایت سازگاماحول میسرہے انہوں نے برطانوی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ اس سازگارماحول سے فائدہ اٹھائیں اورمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں جس کیلئے انہیں ہرممکن مددفراہم کی جا ئے گی انہوں نے کراچی میں برٹش بزنس سینٹرکے قیام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس کے ذریعہ برطانوی سرمایہ کاروں کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکے گااور یہ سینٹردونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافے کا باعث ثابت ہوگاانہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور حوصلہ افزائی پر ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں اضافہ ہواہے انہوں نے ملکہ برطانیہ کی90ویں سالگرہ پر انہیں مبارک بادبھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :