نوجوان اور عام لوگ مطالعے اور کتابوں کی طرف آئیں،عرفان صدیقی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) مشیرِ وزیر اعظم عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کتاب میلے سے تمام لوگوں تک ایک مثبت پیغام جائے گا اور وقت ضائع کرنے اور منفی سرگرمیوں کی طرف جانے کی بجائے بچے، نوجوان اور عام لوگ مطالعے اور کتابوں کی طرف آئیں گے اور یہ امن کے قیام کے لیے انتہائی ضروری اقدام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ ہم نے اس میلے کا مرکزی موضوع ”کتاب سے ہے زندگی“ رکھا ہے تاکہ کتاب کے ذریعے زندگی کی رونقوں کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلہ این بی ایف کے نعرے ”امن انقلاب ، بذریعہ کتاب“ اور ”ہمارا خواب ، ہر ہاتھ میں کتاب“ کا عملی مظاہرہ ثابت ہو گا اور جس انداز سے مختلف پروگرام مرتب کیے گئے ہیں اس کے پیشِ نظر توقع ہے کہ اس سال میلے میں عوام ریکارڈ تعداد میں شریک ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این بی ایف کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید اس میلے کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے علاوہ کتاب کلچر کے فروغ کے لیے پوری تندہی ، لگن اور محنت سے کام کر رہے ہیں۔

اب ہم کتابوں کی دکانیں نہیں کتابوں کے شہر آباد کریں گے۔ ایف سیون مرکز اسلام آباد میں ”شہرِ کتاب“ کا افتتاح ہو چکا ہے جہاں 28 بُک شاپس ایک چھت کے نیچے قارئین کو پُرکشش رعایت پر کتابیں فراہم کر رہے ہیں جب کہ اگلے چند ماہ میں پشاور اور کراچی میں اس سے کئی گنا بڑے کتابوں کے شہر آباد کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :