بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کیلئے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کی تقرری کر دی

کمیٹی تین ماہ میں پارٹی کی تنظیم نو کے متعلق مشاورت کرکے چیئرمین کو رپورٹ پیش کریگی

جمعہ 15 اپریل 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ پنجاب کیلئے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ایک پانچ رکنی کمیٹی کی تقرری کی ہے۔ یہ کمیٹی تین ماہ میں پارٹی کی تنظیم نو کے متعلق مشاورت کرکے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر رانافاروق احمد خان، ندیم افضل چن، چوہدری منظور اور ندیم کائرہ شامل ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چاروں صوبوں کی پارٹی تنظیمیں تحلیل کر دی تھیں اور ہر صوبے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جو ہر صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو پر تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ چیئرمین کو پیش کریں گی۔