جیکب آباد، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے، عوامی شکایات پر ایکسین سیپکو کا تبادلہ

جمعہ 15 اپریل 2016 21:51

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) جیکب آباد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے، عوامی شکایات پر ایکسین سیپکو کا تبادلہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات اور جمعہ کی شب سیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی، شہرکے مختلف فیڈرز پر 12گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور شہریوں نے پوری رات جاگ کر گذاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مچھروں کے یلغار کے باعث شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ، شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے بجلی کی لوشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو کے خلاف نعریبازی، شہریوں نے کہا کہ بجلی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، دوسری جانب ایکسین سیپکو جیکب آباد محمود مگسی کا عوامی شکایات پر تبادلہ کردیا ہے اور ان کی جگہ شفقت لاشاری کو مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :