ایان علی کا دبئی جانے کا پروگرام منسوخ: ایوی ایشن ذرائع

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 21:45

ایان علی کا دبئی جانے کا پروگرام منسوخ: ایوی ایشن ذرائع
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) ایان علی کا دبئی جانے کا پروگرام منسوخ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل گرل ایان علی کی جمعہ کی شب دبئی روانگی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ایان علی بیرون ملک روانہ نہیں ہو پائیں گی۔

(جاری ہے)

ایان علی کا نام تاحال ای سی ایل میں شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے ابھی تک ایان علی کا نہ نام ای سی ایل سے نکالا نہ ہی کوئی جواب دیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایان علی کو ان کا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ ایئرلائن کو بھی بورڈنگ پاس جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایان علی کا کہنا ہے کہ اگر وہ دبئی نہ گئیں تو انہیں ایک کروڑ ڈالر جرمانے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :