پیپلز پارٹی کی تنظیم وممبر سازی کیلئے پارٹی کی کوآرڈنیشن کمیٹی کے سربراہ نثار کھوڑو کا دورہ لیاری

لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہیگا، کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں،ساتھ لے کر چلیں گے، نثار احمد کھوڑو، راشد ربانی

جمعہ 15 اپریل 2016 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم وممبر سازی کے لئے پارٹی کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اور سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑ ونے جمعہ کو کمیٹی کے ممبر راشد ربانی کے ہمراہ لیاری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ جلد سندھ بھر میں پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی۔ تمام کارکنان اس میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کے لئے جلد سندھ بھر کے ہر علاقے کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب سیاسی میدان میں ہیں اور تمام کارکنان ان کے اور پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔