صوبے میں میلوں کا انعقاد آئندہ سر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا،مظفرسید
صاف پانی کی فراہمی کیلئے گریوٹی سکیم کی فزیبلیٹی تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا
جمعہ 15 اپریل 2016 21:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پختون قوم نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے سمیت بیش بہا قربانیاں دی ہیں کیونکہ پختونوں کی پاکستان کیلئے خیر خواہی اوراسلام کیساتھ محبت اپنا ثانی نہیں رکھتی بدقسمتی سے ماضی میں انکے خلوص کا غلط فائدہ اٹھایا گیا بلکہ ان کا استحصال کیا گیا مگر اب ایساہرگز نہیں ہونے دیا جائے گاان خیالات کا اظہارانہوں نے تیمرگرہ میں دیر بہار امن میلہ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اﷲ خان وزیر،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمد رسول خان،ڈسٹرکٹ نائب ناظم عبدالرشید،تحصیل ناظم تیمرگرہ محمد ریاض ایڈوکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان ،ٹی ایم او عطاء اﷲ خان و دیگر حکام بھی موجود تھے انہوں نے صوبے بالخصوص لوئر دیر کے شہدائے امن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج پائیدار امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل تاریخ کا مطالعہ کرے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کے نشیب وفراز سے با خبر نہ ہوں وہ ترقی نہیں کرسکتیں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ سٹی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے جسمیں سپورٹس سٹیڈیم اورچلڈرن پارک کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح سترہ کروڑ روپے کے خرچ سے گلی کوچوں کو بھی پختہ کیا جا رہا ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے گریوٹی سکیم کی فزیبلیٹی تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک ماڈل سٹی ہوگا انہوں نے دیربہار امن میلہ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی میلوں کا انعقاد آئندہ سر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا تاکہ امن کی فضاء سے لوگ مستفید ہو سکیں اور نئی نسل کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ میلہ میں سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے جس گرمجوشی سے شرکت اور اتحاد و یگانگت کامظاہرہ کیا ہے اس سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبت کی فضاء قائم ہو گی تقریب کی آخر میں طلباء طالبات ،سول سوسائٹی، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو ان کی بہترین کارکردگی پرا یوارڈز، سرٹیفکیٹ اورشیلڈ دیئے گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.