Live Updates

سردار یار محمد رند نے بھاگ شہر کی مین شاہراہ پر پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کردیا

جمعہ 15 اپریل 2016 21:39

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ا ین اے 267سے نامزدامید وار سردار یار محمد رند نے بھاگ شہر کی مین شاہراہ صابر شاہ روڈ پر پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر موجود تحریک انصاف کے سینکڑوں رہنماؤں ضلعی آرگنائزر سردار زادہ بابوشیر دل خان مغیری میر دوست محمد مغیری سردار زادہ ذوالفقار مغیری میر ضیاء مغیری میر ا حمد یار خان مغیری ارباب مسعودایری ارباب حفیظ ودیگر قبائلی معززین ااور متعبرین کے علاوہ سینکڑوں تعدادمیں کارکن اور عام لوگ موجود تھے افتتاحی تقریب کے موقع پر نوجوان کارکنوں نے خوشی میں بنگڑے میں ڈالے اور مسلسل پارٹی قائد اور سردار یار محمد رند زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این اے 267سے نامزد امیدوار سر داریارمحمد رند نے کہا کہ نوجوانوں کی خوشی اور محنت دیکھ کر اندازاہوگیا ہے کہ اب تبدیلی آچکی ہے اور یہ بات واضح ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی انقلاب آیا ہے تو وہ نوجوان طبقے نے ہی لایا ہے کچھی جھل مگسی میں عوامی قوت سے میدان ماریں گے عوام اور کارکن افوائیوں پر ہر گز کان نہ دھریں بلکہ اپنی محنت اورلگن سے انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں انشاء اﷲ فتح حق اور سچ کی ہوگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے عوام کے جم غفیر اور جلسوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ اب کامیابی ہمارامقد ر ہے 28اپریل کے دن کچھی اور جھل مگسی میں عوام کے ساتھ کامیابی کا جشن منائیں گے بعد ازاں شہر میں نبی بخش کلواڑ کی رہاش گاہ پر کارنرمٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام برے بھلے کا تمیز کرنا بخوبی جانتے ہیں اب عوام میں سیاسی شعور آچکاہے یہ میڈیا کا دور ہے ووٹوں کو تولہ نہیں جاسکتا بلکہ ہر انسان کو اظہار رائے کی آزادی ہے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اجتماعی منصبوں پر عملد رآمد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :