ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں669چھاپے،17,500 روپے جرمانہ عائد،44 افراد کے خلاف مقدمات درج،66 افراد گرفتار جن میں20 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا، ڈی سی اولاہور

جمعہ 15 اپریل 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے669مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ17,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر66افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :