میو ہسپتال کی نرسز کا ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج نہ کئے جانے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،سیکرٹری سپلائرز ہیلتھ سید نجم شاہ نے معاملہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

جمعہ 15 اپریل 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) میو ہسپتال کی نرسز کا ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہ کئے جانے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،سیکرٹری سپلائرز ہیلتھ سید نجم شاہ نے معاملہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میو ہسپتال کی نرسز نے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میو ہسپتال کی نرسز نے کیا کہ جب تک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گی۔ اس حوالے سے سیکرٹری سپلائرز ہیلتھ سید نجم شاہ نے نرسز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی انکوائری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نرسوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گ

متعلقہ عنوان :