Live Updates

تحر یک انصاف کر پشن کیخلاف تحر یک میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ‘ چوہدری سرور

(ن) لیگ جمہو ریت کی آڑ میں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کو نہیں بچا سکتی انکو حساب دینا پڑ یگا‘ ملک کو بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالوں کو انکے منطقی انجام سے دوچارکر نا ضروری ہو چکی ہے‘ عمران خان پر تنقید کر نیوالے اپنی کر پشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں‘ 24 اپر یل کو تحر یک انصاف یوم تاسیس پر تاریخ ساز تقریب منعقد کر یگی اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ‘ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو

جمعہ 15 اپریل 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں کر نا چاہتی بلکہ کر پشن کیخلاف تحر یک میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ‘ (ن) لیگ جمہو ریت کی آڑ میں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کو نہیں بچا سکتی انکو حساب دینا پڑ یگا ‘ملک کو بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالوں کو انکے منطقی انجام سے دوچارکر نا ضروری ہو چکی ہے ‘عمران خان پر تنقید کر نیوالے اپنی کر پشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘24اپر یل کو تحر یک انصاف یوم تاسیس پر تاریخ ساز تقریب منعقد کر یگی اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ۔

وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر جوہر ٹاؤن میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جو بھی اپوزیشن جماعت کر پشن کیخلاگ جنگ میں شامل نہیں ہوگی وہ سیاسی اور عوامی میدان میں تنہا رہ جائیگی اور عوام ایسی جماعت سے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے حساب ضرور لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی جنگ عمران خان یا تحر یک انصاف نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کی جنگ بن چکی ہے اور ہمیں کر پٹ حکمرانوں اور انکے حواریوں سے ملک کو نجات دلا کر اسکو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن اور لو ٹ مار کیخلاف جنگ میں سولو فلائٹ نہیں کر نا چاہتی بلکہ ہم اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں تاکہ سب کو ساتھ لیکر چلیں اور کر پشن کے خلاف جنگ میں کا میابی حاصل کی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے کارکنا ن بھر پور تیاریاں کر یں اور 24اپر یل کو یوم تاسیس کے موقعہ پر صرف لاہور نہیں بلکہ پنجاب بھر سے کارکنان شر یک ہوں گے اور ثابت کر دیں گے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت ہے ‘ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول اور عوامی لیڈر ہیں اور عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :