اسلام آباد میں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو دفتر خارجہ کی جانب سے ’را‘ ایجنٹ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پر بریفنگ

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 21:08

اسلام آباد میں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو دفتر خارجہ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) اسلام آباد میں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو دفتر خارجہ کی جانب سے ’را‘ ایجنٹ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پر بریفنگ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سفیروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پر بریفنگ دی گئی۔

سفیروں کو کل بھوشن یادیو کی گرفتاری اور اعترافات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کل بھوشن پاکستان میں عدم استحکام اورتخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت پاکستان میں مداخلت بند کرے۔ بھارت کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

متعلقہ عنوان :