محکمہ موسمیات نے (کل) سے تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

جمعہ 15 اپریل 2016 20:54

محکمہ موسمیات نے (کل) سے تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء )محکمہ موسمیات نے کل (ہفتہ) سے تین روز کیلئے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ سے اتوار کے دوران ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں بھی تیزگرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔