عارفوالا ٗپانچ ڈاکوؤں نے زمیندار کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی

جمعہ 15 اپریل 2016 20:41

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)پانچ ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی ،تفصیل کے مطا بق محلہ ڈی بلاک کے رہائشی و زمیندار آصف خاں کے گھر میں پانچ ڈاکوؤں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر بارہ تولے طلائی زیورات اور نقدی کل مالیت تقریبا آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔