ملتان پولیس کی جواء کھیلنے ،آتش بازی ،غیرقانونی پٹرول ایجنسی اورگیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ٗ بیس افراد گرفتار

جمعہ 15 اپریل 2016 20:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پولیس نے جواء کھیلنے ،آتش بازی ،غیرقانونی پٹرول ایجنسی اورگیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 20افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس شاہ شمس اورچہلیک کے علاقوں میں جواء کے اڈوں پرچھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

اس دوران 16افراد عبدالوکیل ، آصف ، شفیق، شفیع، آصف ، لیاقت، شہباز ، مظفرعلی، سہیل ، عبداﷲ ، حمزہ ،نعمان ، وقاص ، نعمان ، مبشر اور کامران اوردیگرکوحراست میں لے لیااورہزاروں روپے کی رقم قبضے میں لے لی جبکہ پولیس نے مخدوم رشیدسے عثمان اورمزمل کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں آتش بازی کاسامان برآمدکرلیا۔

سول ڈیفنس حکام نے بستی ملوک کے علاقے میں چھاپے مارے اورغیرقانونی پٹرول کی فروخت کرنے والے مبشراورعمیرکوقابوکرلیا،سامان قبضے میں لے لیا۔پولیس اورسول ڈیفنس حکام نے ایل پی جی کی غیرقانونی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اورتین افراد ملزمان عدنان، رمضان اور ملزم محمد اشرف کو حراست میں لے لیا۔ان افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :