انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، محمد شہبازشریف

معیاری تعلیم کی فراہمی ڈیجیٹل اقدامات سے جڑی ہوئی ہے، اساتذہ کی خصوصی تربیت کی ضرورت ہے معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے، یہ حق دینے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دینگے‘وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 15 اپریل 2016 20:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری سکولو ں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کے حصول کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور یہ حق ہر صورت دیں گے۔معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے وسائل کی پہلے کمی تھی نہ آئندہ آنے دیں گے۔ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ڈیجیٹل اقدامات سے جڑی ہوئی ہے اور اس حوالے سے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے اہداف کے حصول کیلئے موثر مانیٹرنگ کا میکانزم ضروری ہے۔پاکستانی نژاد امریکی ماہر اسد جمال نے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہو داحمد، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایم پی اے انجینئر قمرالسلام، ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر قریشی اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :