وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھان کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا

بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں ٗوزارت داخلہ

جمعہ 15 اپریل 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھان کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھاں کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا ہے اور واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 4 حملہ آوروں کے بلیک کارنرنوٹس، ڈی این اے سیمپلزاوردیگر شواہد فراہم نہیں کئے جس کے باعث پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتا ہے۔