انضمام الحق کوچیف سلیکٹر کیساتھ عبوری کوچ کی ذمے داری بھی دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 20:26

انضمام الحق کوچیف سلیکٹر کیساتھ عبوری کوچ کی ذمے داری بھی دیے جانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء)انضمام الحق کوچیف سلیکٹر کیساتھ عبوری کوچ کی ذمے داری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ انضمام الحق نے چئیرمین پی سی بی سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی سی بی کے سی او او سبحان احمد بھی موجود تھے۔ شہریار خان کی جانب سے انضمام الحق کو اہم ذمےداریاں دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ انضمام الحق کوچیف سلیکٹر کیساتھ عبوری کوچ کی ذمے داری بھی دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ معاملات طے پانے اورتحفظات دور ہونے کے بعد اہم ذمے دایوں سے متعلق اعلان کیا جائیگا۔