وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی فاروق ستار سے ملاقات

جن لوگوں کے بھی نام پاناما لیکس میں آئے ہیں سب کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں ٗفاروق ستار

جمعہ 15 اپریل 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی فارق ستار سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کے وزیر اعظم کے اعلان سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے وفاقی وزیر کو کہا کہ جن لوگوں کے بھی نام پاناما لیکس میں آئے ہیں سب کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ تحقیقات کے طریقہ کار کے حوالہ سے اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے جو تحقیقات کی نگرانی کرے ۔ غیر ملکی بینکوں میں پڑے 200 ارب ڈالر کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں۔