اسلام آباد ٗ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی
شہرمیں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسے، جلوس، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے ڈپٹی کمشنرکی جانب سے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں ہی یوم تاسیس منائیں گے، ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ٗنعیم الحق
جمعہ 15 اپریل 2016 20:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری طورپرآگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کردی ٗ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرنے خط میں لکھا کہ شہرمیں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسے، جلوس، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے اور جلسے کی اجازت سے عوام کی جان و مال کی حفاظت اورآزادانہ نقل و حمل میں خلل پڑے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں ہی یوم تاسیس منائیں گے، ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے میں سکیورٹی دینے کا پابند ہے جب کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.