لندن میں آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے ٗبلاول بھٹو زر داری

جمعہ 15 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لندن میں آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 2 روز قبل پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن صرف علاج کی غرض سے گئے ہیں، وزیراعظم لندن میں کسی سے ملاقات نہیں کریں گے جب کہ اس سے ایک روز قبل ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بھی آصف علی زرداری سمیت کسی سے بھی ملاقات کی سختی سے تردید کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری، نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے۔اپنی ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے نجی اخبار کے اس آرٹیکل کا لنک بھی دیا جس کا عنوان ’’آصف زراری لندن میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے تیار۔