پاناما لیکس پرحمایت،فضل الرحمٰن کے بھائی کو گریڈ 20 میں ترقی

مولانا ضیاء الرحمٰن کو کمشنر افغان مہاجرین تعینات کر دیا، بطور ڈی سی او خوشاب پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے تھے

جمعہ 15 اپریل 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کی حمایت کرنے پر حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی مولانا ضیاء الرحمٰن کو 18 گریڈ سے 20 گریڈ پر ترقی دے کر کمشنر افغان مہاجرین تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا ضیاء الرحمن اس سے پہلے بطور ڈی سی او خوشاب پنجاب حکومت کے لئے خدمات انجام دے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے 18 گریڈ کے آفیسر مولانا ضیاء الرحمٰن کو 20 گریڈ پر ترقی دے کر کمشنر افغان مہاجرین تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کی حمایت کی گئی۔ اس حمایت پر وفاقی حکومت نے ان کے بھائی کو 18 گریڈ سے 20 گریڈ پر ترقی دی۔

متعلقہ عنوان :