پولیس ہیلپ لائن 15: کال کرنے والے سے ایس ایچ اور ڈی ایس پی خود رابطہ کریں،15کی کال پر تخفیف جرم کرکے مقدمہ درج کرنا بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ ایس ایچ او کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ،کیٹگریA اور Bکے اشتہاریوں کی فہرست بنا کر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کئے جائیں،سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے مکمل کوائف اکٹھے کئے جائیں، پبلک مقامات پر حفاظتی انتظامات کو بار بار چیک کیا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 اپریل 2016 19:27

پولیس ہیلپ لائن 15: کال کرنے والے سے ایس ایچ اور ڈی ایس پی خود رابطہ کریں،15کی ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔15اپریل۔2016ء) :ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کرنے والے کالر سے ایس ایچ اور ڈی ایس پی خود رابطہ کریں اور جائے وقوعہ کا دورہ کریں ۔15کی کال پر تخفیف جرم کرکے مقدمہ درج کرنا بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی ۔کیٹگریA اور Bکے اشتہاریوں کی فہرست بنا کر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کئے جائیں اور ریڈ کرنے سے پہلے اہلکاروں کو مکمل بریف کیا جائے ۔

جن مقامات پر موٹر سائیکل یا کار چوری ہوتی ہے ان مقامات پر اہلکاروں کو انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مد د سے گشت کوبڑھایا جائے ۔سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے مکمل کوائف اکٹھے کئے جائیں۔اگر کسی علاقے میں منشیات فروشی یا قمار بازی میں ملوث افراد موجود ہیں تو ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹوں، پارکوں و دیگر پبلک مقامات پر حفاظتی انتظامات کو بار بار چیک کیا جائے اور کمی بیشی پوری کی جائے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آج ایس پی کینٹ کے دفتر میں کینٹ ڈویژن کے افسران کی ماہ مارچ میں کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کے حوالہ سے اجلاس میں خطاب کے دوارن کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے رابری بڑھنے پر ایس ایچ او ڈیفنس Aمحمد علی بٹ اور ایس ایچ او ڈیفنس Bزاہدنواز کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ،جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اخترکو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی قمر عباس کو وارننگ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او مصطفی آباد شکیل خورشید کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، کار چوری بڑھنے پر ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ عاطف ذوالفقار کو گشت بڑھانے کی ہدایت ، موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او مناواں شاہد علی کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت اور جرائم بڑھنے پر ایس ایچ او برکی نوید اعظم اور ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ محمد اکمل کو گشت بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کینٹ ڈویژن کے اپر سباڈینٹس اور لوئر سباڈینٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی سرچ آپریشن کے لئے جائیں تو بائیو میٹر ک مشینوں کے ذریعے کرایہ داروں کے کوائف چیک کر یں او ر ان کا آن لائن اندراج بھی کریں ۔تھانوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کومکمل کریں اور ریڈ کرتے وقت سب سے پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :