پی سی بی کا انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 19:24

پی سی بی کا انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16اپریل 2016ء) پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے سابق کپتان انضمام الحق نے اہم ملاقات کی ،ملاقات چیئرمین پی سی بی کی کینٹ میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنی شرائط شہریارخان کو بتادیںجس کے بعد شہریار خان نے بھی انضمام الحق کو سلیکشن میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ اعلی بورڈ حکام کے مطابق پی سی بی جلد انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تعیناتی کا اعلان کریگاجس کے بعد انضمام الحق اپنے 3ساتھی سلیکٹر چنیں گے جو ممکنہ طور پر کراچی ، لاہور اور پشاور سے ہوں گے ۔