پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی پیش کش کر دی

انضمام الحق نے پی سی بی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے‘ذرائع

جمعہ 15 اپریل 2016 19:19

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی پیش کش کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کے موجودہ کوچ انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی پیش کش کر دی ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے افغان ٹیم کے موجودہ کوچ انضمام الحق سے رابطہ کر کے انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کی ہے اور اس حوالے سے انہیں فیصلہ کرنے کے لئے وقت بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے بھی بورڈ کو مشاورت کے بعد ایک دو روز میں جواب دینے کا کہا ہے تاہم افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ انضمام الحق کو پاکستان کے لئے اپنی دستیابی کے لئے افغان بورڈ سے ہونے والے معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ جمعرا ت کے روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ قومی ٹیم کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :