خواتین کا ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ، زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے سب سے زیادہ ٹوٹل کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 19:09

خواتین کا ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ، زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) خواتین کا ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے سب سے زیادہ ٹوٹل کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کروایا جانے والا خواتین کا قومی ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بینک اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ایک حیران کن عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے ملتان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 504 رنز بنا ڈالے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے بسمہ معروف نے 159 رنز جبکہ جویریہ خان نے 150 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 50 اوورز میں بنایا جانے والا یہ سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :