وکلاء قانون و انصاف کی حکمرانی اور معاشرے میں ظلم و ذیادتی کا شکار افراد کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ رفیق رجوانہ

ملک میں بحالی جمہوریت اور جمہوری قدروں کے استحکام کے لئے وکلاء برادری کی قربانیاں قابل تعریف ہیں ‘ گورنر پنجاب

جمعہ 15 اپریل 2016 19:08

راوالپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکلاء قانون و انصاف کی حکمرانی اور معاشرے میں ظلم و ذیادتی کا شکار افراد کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ملک میں بحالی جمہوریت اور جمہوری قدروں کے استحکام کے لئے وکلاء برادری کی قربانیاں قابل تعریف ہیں او ر انہوں نے اپنے پیشے کی اعلی پیشہ وارانہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے عدالتوں میں مقدمات کی جلد سماعت اور فراہمی انصاف میں ہمیشہ قابل قدر کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے صدرسرفراز جتوئی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔ وفد میں سینٹرل جنرل سیکریٹری پی ایم ایل (ن)لائرز فورم ارشد خان جدون،بیرسٹر جہانگیر خان جدون،اوشاق علی سانگی، نثار ابرو، اسلم بھٹہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداورں کو کامیابی پر مبارک باد اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہاکہ وکلاء معاشرے کا قابل قدر طبقہ ہیں جن کے قومی کردارکے باعث انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہ ہے اور عوام کسی بھی ظلم ذیادتی کی صور ت میں حصول انصاف کیلئے ان سے رجوع کرتے ہیں ۔ ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ پنجاب میں عوام کی سہولت اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے قانون سازی جاری ہے اورعوامی سطح پر اس کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے گورنر پنجاب کی وکلاء کے مسائل کے حل کے میں خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے انہیں لاڑکانہ کے دور ے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اگلے ماہ ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پروفد میں شامل نے گورنر پنجاب کو وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :