’امیر کبیر دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی کو کاروبار کرنے یا رہنے کیلئے فکر کی کیا ضرورت ہے ‘مریم نواز

جمعہ 15 اپریل 2016 19:06

’امیر کبیر دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی کو کاروبار کرنے یا رہنے کیلئے فکر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ امیر کبیر دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی کو کاروبار کرنے یا رہنے کیلئے فکر کی کیا ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے زلفی بخاری کی بیش قیمت بینٹلے کار اور جہانگیر ترین اور علیم خان کی رینج روور میں جانے کی اطلاعات پر کمنٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’’ جب کسی کے ایسے دوست ہوں تو اسے رقم کے حصول یارہنے کے لئے کچھ بھی کرنے کی کیا ضرورت ہے‘‘۔ْانہوں نے اپنے پیغام میں طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ’’شریف خاندان کو بھی یہ فن سیکھنا چاہیے‘‘۔

متعلقہ عنوان :