راجن پور : چھوٹو گینگ کے 40 کارندوں نے فوج کے آگے ہتھیار ڈال دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 17:40

راجن پور : چھوٹو گینگ کے 40 کارندوں نے فوج کے آگے ہتھیار ڈال دئے

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس کا آپریشن آج 18 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں فوج کی مدد طلب کی جس پر فوج کے قریباً 500 سے زائد جوان راجن پور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آپریشن میں فوج اور رینجرز کے حصہ لینے کی خبر سنتے ہی چھوٹو گینگ کے 40 کارندوں نے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آرمی اور رینجرز کی آمد کا سن کر چھوٹو گینگ نے بھی گذشتہ رات کچہ علاقہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بلا تعطل فائرنگ نے چھوٹو کو مفرور ہونے میں کامیاب نہ ہونے دیا۔

متعلقہ عنوان :