الیکشن کمیشن نے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 17:18

الیکشن کمیشن نے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔ ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سخت سیاسی دباؤ کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات آج ہٹائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سائٹ پر اراکین کے گذشتہ دو سال کے اثاثو ں کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں جنہیں آج ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکش کمیشن کی جانب سے متعلقہ حکام کو تحریری حکم نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں آئندہ اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات سائٹ پر شائع نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :