لائیو شو میں‌ ریٹائرڈ ائیر مارشل شاہد لطیف اور صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کے مابین تلخ کلامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروگرام میں راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن پر بات کی جا رہی تھی کہ شاہد لطیف نے پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری پولیس اس قابل ہوتی تو یہ آپریشن اتنا طویل نہ ہوتا اور ہمیں بھی اپنی پولیس پر فخر ہوتا۔

شاہد لطیف نے رانا ثنا اللہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تم پر 20 قتلوں کا الزام ہے جس پر رانا ثنا اللہ بھی بھڑک گئے اور شاہد لطیف سے کہا کہ تم یہاں ٹی وی پر بیٹھ کر بے معنی گفتگو کر رہے ہو، اور جھوٹ بول رہے ہو تمہارے جیسے بہت ریٹائرڈ لوگ میری پارٹی میں بھی شامل ہیں۔ شاہد لطیف اور رانا ثنا اللہ کے مابین ہوئی تلخ کلامی آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :