100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ اور محنت کشوں کیلئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے‘ راجہ اشفاق سرور

جمعہ 15 اپریل 2016 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ صنعتی کارکنوں، مزدوروں اوراُن کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے، ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے زیر انتظام فیصل آباد میں 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر میں آؤٹ ڈور اور مرض کی تشخیص کی سہولیات کا آغاز ہو چکا ہے، یہ سنٹر جدید سہولیات سے مزین سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ اور فیصل آباد کے مزدور وں اور اُن کے اہل خانہ کے لئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے۔

جہاں زچہ و بچہ کے لئے 2 نئی ایمبولینس ،10 بستروں پر مشتمل ائرکنڈیشنڈ ایمرجنسی وارڈ، میجر گانئی آپریشن سنٹر ، لیبارٹری ، فارمیسی، فیملی پلاننگ ، نیونا ٹولوجی، اینٹینٹل روم، جدید الٹرا ساؤنڈ و دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری لیبر نوازش علی کھوکھر، کمشنر سوشل سیکورٹی منصور قادر ، ڈائریکٹر میڈیکل ناصر جمال پاشا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید کھوکھر، ایم ایس فیصل آباد ڈاکٹر محمد یونس، ڈائریکٹر آرٹیٹکچر رانا عتیق، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اویس و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیکل ناصر جمال پاشا نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کا زچہ بچہ سنٹر فیصل آباد میں گائنی کے حوالے جدید سہولیات پر مبنی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بعد دوسرا بڑا طبی مرکز ہے۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد آؤٹ ڈور مریض ، 50 سے زائد الٹرا ساؤنڈ اور 40 سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جدید اور آرادم دہ انتظار گاہ ، چائلڈ سپیشلسٹ شعبہ، سٹور روم ، سی سی ٹی و ی کیمرے، واٹر ڈسپنسر اور انٹر ونیٹ و کمپیوٹر سہولیات بھی اس سنٹر میں فراہم کی گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ سنٹر کے ماحول کو خوشگوار اور مریض دوست بنانے کے لئے خوبصورت پھولدار پودے، لینڈ سکینگ اور فوارے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سنٹر کے سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کے لئے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :