پانامہ لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں چوبیس اپریل سے قبل کمیشن کافیصلہ کرلیاجائے ‘ شیخ رشید احمد

جمعہ 15 اپریل 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں چوبیس اپریل سے قبل کمیشن کافیصلہ کرلیاجائے ‘ حکمران سچے ہیں توکمیشن بنائیں ورنہ انہیں جاناہوگا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ کو حکومت نے گھمبیر بنا دیا ہے ‘ یہ تاثر دیا حارہاہے کہ ماورائے آئین حکومت کو گرا دیا جائیگا حکومت پریشان ہے اور وزیراعظم ہاوٴس میں عجیب سماں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ آرام کریں آدھا آدھا گھنٹہ قوم سے خطاب نہ کریں ‘ تمام جماعتیں اور عوام انکے ساتھ بھی ہوئیں تو بھی ان کو استعفیٰ دے کر جانا ہوگا ‘ فیصلہ ایوان میں ہونا ہے برطانیہ میں نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ٹی آئی کویوم تاسیس کی اجازت دینا خوش آئند ہے، چوہدری نثار نے اچھا فیصلہ دیا ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے ایجنٹ کلبھوشن یادیوسے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کلبھوشن کے حوالے سے ایک بات بھی نہیں کی۔