پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور درمیانی راستہ نکالنے کے حوالے سےتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے علاوہ ،،،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی سپریم کورٹ بارلاہورمیں کل بروز ہفتہ سپریم کورٹ کے عہدیداروں سےالگ الگ ملاقات کریں گے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 اپریل 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحریک انساف اور حکومت کی جانب سے تعاون کی اپیل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حکومتی اپیل اور تحریک انصاف کی جانب سے رابطے کے بعد سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے سپریم کورٹ بار کی کابینہ سے مشاور کے بعد اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور شاہ محمود قریشی کو مشاورت کے لئے باضابطہ دعوت دے دی ہے ۔حکومتی وفد اور تحریک انصاف کے وفد سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سے کل لاہور میں الگ الگ ملاقات کر ئے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے حکومتی وفد کو گیارہ بجے اور تحریک انصاف کے وفد کو ایک بجے ملاقات کا وقت دیا گیا ہے