بھارتی فوج کی کپوارہ میں مظاہرین پر فائرنگ ، 4 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 16:50

بھارتی فوج کی کپوارہ میں مظاہرین پر فائرنگ ، 4 افراد زخمی

جنوبی کشمیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : بھارتی فوج کی کپوارہ میں مظاہرین پر فائرنگ کے دوران 4 مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فدوج کے ہاتھوں ہندوارہ میں اس ہفتے کے آغاز میں چار شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ایک گاؤں میں شہری سراپا احتجاج تھے۔ احتجاج آج صبح جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد شروع کیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے تین کو مؤثر علاج کے لیے سرینگر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :