ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس 17اپریل سے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گی

جمعہ 15 اپریل 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس 17اپریل سے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گی، ماریشس کی صدر کے ہمراہ 9رکنی وفد پاکستان آئے گا، موریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی آمینہ فردوس صدر مملکت ممنون حسین اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گی، مہمان صدر کراچی کا دورہ اور مرار قائد پر حاضری دیں گی۔

جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جمعہ کو ماریشس کی صدر 17 اپریل کو 4روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گی، ماریشس کی صدر دورے کے دوران صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کریں گی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت مہمان صدر اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

مہمان صدر وفاقی وزرائے مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گی اور کراچی کا دورہ بھی کریں گی۔مہمان صدر گورنر سندھ سے ملاقات کریں گی اور مزار قائد پر حاضری اور کراچی یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گی۔ پاکستان اور ماریٹس کے قریبی تعلقات میں اور دونوں ملکوں کا علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف ہے۔ ماریش کی صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات بڑھنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دورے سے دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح قیادت میں رابطوں کے مواقع بڑھیں گے

متعلقہ عنوان :