ہتک عزت کیس ، نجی ٹی وی اینکر شاہد مسعود اور سی ای او سلمان اقبال کو نوٹس جاری

جمعہ 15 اپریل 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے دائر کئے گئے ہتک عزت کیس میں نجی ٹی وی اینکر شاہد مسعود اور سی ای او سلمان اقبال کو نوٹس جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ہتک عزت کا دعویٰ شاہد مسعود کے خلاف کیا تھا‘ دعوے میں نجی ٹی وی چینل کے سی ای او سلمان اقبال کا نام بھی شامل تھا۔ عدالت نے شاہد مسعود اور سلمان اقبال کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہتک آمیز پروگرام پر شاہد مسعود اورسلمان اقبال کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا ۔ شاہد مسعودنے نجی ٹی وی چینل پر وزیر خزانہ کیخلاف ہتک آمیز پروگرام کیا تھا۔