پی سی بی کا عارضی کوچ لانے کا فیصلہ غلط ہے :وقار یونس

جمعہ 15 اپریل 2016 16:41

پی سی بی کا عارضی کوچ لانے کا فیصلہ غلط ہے :وقار یونس

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اپریل 2016ء )قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کو چ وقار یونس نے پی سی بی کی جانب سے عارضی کوچ لانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ انتہائی بہترین ہے ،وہ پاکستان کی کرکٹ کو آگے لیجاسکتے ہیں ،خوشی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی 2015ء کی دی گئی سفارشات پرعمل کررہا ہے۔وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا مستقل کوچ کی جگہ عارضی کوچ رکھنے کا فیصلہ انتہائی غلط ہے ، دورہ انگلینڈ میں ابھی بہت وقت پڑا ہے ، ہمیں مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ویژن کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)